اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو جنسی قوت سے نوازا ہےکوئی بھی انسان (لڑکا،لڑکی) جب تیرہ چودہ سال کا ہوتا ہے تو اس میں جنسی تبدیلیاں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ مردوں میں آواز کا بھاری ہونا، بغل اور ناف کے نیچے بال پیدا ہو جاتے ہیں۔چہرے پر داڑھی اور مونچھیں آنا جنسی خواہشات اور حرکات پیدا ہونے لگتی ہیں اور رات کو احتلام ہونے لگتا ہے۔ رات کو سوتے وقت مادہ منویہ کا خارج ہونا ہی احتلام کہلاتا ہے۔ طبعی احتلام ہمیشہ خواب کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس میں انتشار گھناونی  کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ اگر ایک نوجوان کو مہینے میں ایک سے دو دفعہ احتلام ہو جائے تو اسے مرض شمار نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ ایک فطرتی عمل ہے۔ لیکن اگر اس کی مقدار بڑھ جائے یا احتلام بالکل نہ ہو تو اسے وقت پر کسی اچھے معالج سے اپنا علاج کروانا چاہیے۔
                                  بالغ ہونے پر ہر لڑکے کے اندر ایک زبردست خواہش پیدا ہوتی ہے۔ کہ وہ خوبصورت لڑکوں یا ہر قسم کی لڑکیوں کو جی بھر کر دیکھتا رہے اور ان کے زیادہ قریب آسکے یہ خواہش رات کو نیند میں طرح طرح کے خوابوں کا باعث بن جاتی ہے۔ جو خواہشات دن کو پوری نہیں ہو سکتیں لڑکا انہیں خواب میں پورا کر لیتا ہے۔ چنانچہ اگر دن میں کسی لڑکے یا لڑکی کے جسم سے اسے لذت حاصل کرنے کا موقع نہ ملے تو وہ را ت کو خواب میں اپنی خواہش کو پورا کر لیتا ہے۔ چونکہ جب کسی کے دماغ میں فاسد خیالات اور عاشقانہ تفکرات کا غلبہ ہوتا ہے تو سوتے وقت بھی انہیں خیالات کا ہجوم ہوتا ہے لہذا خیالات کی قُوت کسی مانوس شکل کو پیش کر دیتی ہےجس سے انزال ہو جاتا ہے۔

  • علامات:
  • رات کے وقت وقت عضو تناسل سے
  • مادہ منویہ کا اخراج
  • خصیوں میں درد
  • کاہلی اور کمزوری
  • کمر درد
  • دماغ اور حافظہ کی کمزوری
  • جسم کا سست اور کاہل رہنا
  • نظام ہاضمہ کا خراب رہنا اور اکثر قبض ہو جانا
  • سانس پھولنااور دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا
  • نیند کا اچھی طرح نہ آنا اور مزاج کا چڑ چڑا پن
  • مرض زیادہ عرصہ رہنے سے جسم کا لاغر اور دبلا پتلا ہو جانا
    اسباب:
  • گرم غذاوں اور ادویات کا کثرت سے استعمال
  • بُری صحبت کا شکار ہونا اورجنسی ناول اور فحش لٹریچر زکا مطالعہ کرنا
  • پیٹ میں کیڑے اور قبض
  • جگر اور مثانہ میں گرمی و زیادتی
  • فاسد خیالات سوچتے رہنا
  • للچائی ہوئی نظروں سے لڑکیوں کو تاڑتے اور گھورتے رہنا
  • رات کو سوتے ہوئے کسی کے تصور میں سونا
  • سوتے وقت دماغ میں گندے خیالات کا ہجوم ہونا
  • فحش فلمیں اور گندی و ننگی تصویریں دیکھنا
  • جلق کا احتلام سے گہرا تعلق ہے جلق کے مریضوں کو جریان کے علاوہ کثرت احتلام کا بھی عارضہ ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ اہم بات :

یاد رکھنے والی بات یہ ہے کہ جب منی عُضو تناسل سے لذت کے ساتھ نکلے تو غُسل فرض ہو جاتا ہے۔ اور بغیر غُسل کے قرآن مجید پڑھنا یا اُس کو چھُونا ، نماز پڑھنا، یا مسجد میں داخل ہونا اسلام میں قطعاََ جائز نہیں ہے۔ یہ انتہائی گندی حرکت ہے کہ احتلام یا کسی اور ذریعہ سے منی خارج ہو جائے اور لڑکا بغیر غُسل کیے ایسے ہی کام کاج میں مصروف ہو جائے۔ یہ سرا سر گندا فعل ہے اور گُناہ ہے۔

ان تمام امراض کی ادویات اور اِن کا شافی علاج دستیاب ہیں۔

Share

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Telegram