جریان کیا ہے؟؟؟ What is Spermatorrhoea
جریان کے لغوی معنی جاری ہونا کے ہیں اس مرض میں مادہ تولید (منی) بلا ارادہ خارج ہو جاتا ہے یہ اخراج عام طور پر پیشاب سے پہلے یا اس کے بعد قطروں کی صورت میں ہوتا ہے۔ بعض اوقات مرض مزمن ہونے کی صورت میں پیشاب کے ساتھ ملا ہوا خارج ہوتا ہے بعض اقات پاخانہ کرتے وقت چند قطرے نکل پڑتے ہیں۔ مرض جریان انسان کے جسم میں گھن کا کام کرتا ہے ۔
اسباب
- بکثرت گرم اشیاء خُشک میوہ جات کھانے سے جریان ہو جاتا ہے۔
- جلق اور رقت مادہ بھی اس مرض کا سبب بنتا ہے۔
- قبض اور آلات منویہ کی قوت ماسکہ کا ضعف بھی اس مرض کا سبب بنتا ہے۔
- جگر و مثانہ کی گرمی سے بھی جریان ہو جاتا ہے ۔ نیز اس مرض کے پیدا ہونے کی وجوہات بھی وہی ہیں جو میں نے آپ کو احتلام کے متعلق پوسٹ میں بیان کی ہیں۔ البتہ دونوں یعنی احتلام اور جریان کی تباہ کاریوں کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔ تاکہ ہماری نوجوان نسل خصوصی طور پر اس موضی امراض سے بچ سکے۔
جریان و احتلام کی تباہ کاریاں:
- دماغ کمزور ہو جاتا ہے۔ پڑھنے کو دل نہیں چاہتا اور پڑھنے کے باوجود کچھ یاد نہیں رہتا۔
- بینائی کمزور ہونے لگتی ہے۔
- اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں، طرح طرح کے خوف طاری رہتے ہیں ۔
- ذرا سی بات پر گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ دل دھڑکتا ہے اور آنکھوں کے آگے اندھیرا آجاتا ہے۔
- ٹانگوں اور کمر میں درد ہونے لگتا ہے۔
- سُستی اور اُداسی چھائی رہتی ہے۔
- مزاج میں چِڑ چڑا پن پیدا ہو جاتا ہے۔
- احساسِ کمتری طاری ہو جاتا ہے اور کسی سے آنکھ ملانے کا حوصلہ نہیں ہوتا۔
- لوگوں کے ہجوم اور مجلسوں وغیرہ میں جانے سے خوف سا محسوس ہوتا رہتا ہے۔
- چُستی و چالاکی ختم ہوتی جاتی ہے۔
- چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے۔
- بدن سُست اور کمزور ہونے لگتا ہے۔
- ذرا سی محنت مشقت سے بدن تھک کر چور ہو جاتا ہے۔
- نیند اچھی طرح نہیں آتی ۔
- پیشاب زیادہ مقدار میں آتا ہے۔
- پیشاب کرتے وقت جلن اور گُد گُدی سی محسوس ہوتی ہے۔
- مرض زیادہ عرصہ لاحق رہنے سے اچھا خاصا نوجوان ہڈیوں کا ڈھانچہ بن جاتا ہے۔ جسمانی کمزوری کے ساتھ ساتھ زبردست جنسی کمزوری ہو جاتی ہے۔
- معمولی تحریک پر بھی انزال ہو جاتا ہے۔
سب سے زیادہ اہم بات:
یاد رکھنے والی بات یہ ہے کہ جب منی عُضو تناسل سے لذت کے ساتھ نکلے تو غُسل فرض ہو جاتا ہے۔ اور بغیر غُسل کے قرآن مجید پڑھنا یا اُس کو چھُونا ، نماز پڑھنا، یا مسجد میں داخل ہونا اسلام میں قطعاََ جائز نہیں ہے۔ یہ انتہائی گندی اور گھناؤنی حرکت ہے کہ احتلام یا کسی اور ذریعہ سے منی خارج ہو جائے اور لڑکا بغیر غُسل کیے ایسے ہی کام کاج میں مصروف ہو جائے۔ یہ سرا سر گندا فعل ہے اور گُناہ ہے۔
ان تمام امراض کی ادویات اور اِن کا شافی علاج موجود ہے۔